ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / رام ناتھ کووند 25جولائی کو دوپہر 12:15بجے صدر کے عہدے کا حلف لیں گے

رام ناتھ کووند 25جولائی کو دوپہر 12:15بجے صدر کے عہدے کا حلف لیں گے

Sat, 22 Jul 2017 19:37:43    S.O. News Service

نئی دہلی: 22/جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کے نئے منتخب صدر رام ناتھ کووند 25جولائی کودوپہر 12:15بجے حلف لے سکتے ہیں۔کووند ملک کے 14ویں صدرہوں گے۔صدارتی محل سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ جیوتشوں سے غوروخوض کے بعدیہ وقت طے کیاگیاہے۔کووندپارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں حلف لیں گے۔غور طلب ہے کہ کووندنے اپوزیشن کی امیدوارمیراکمارکو شکست دے کر رائے سینا کی ریس میں کامیابی حاصل کی تھی۔انتخابات میں رام ناتھ کووندکو702044ووٹ ملے۔وہیں ان کی حریف میرا کمار کو 367314 ووٹ ملے۔اتر پردیش کے کانپور کے رہنے والے رام ناتھ کوود کی پیدائش اتر پردیش کے کانپور کے پروکھ گاؤں میں 1 اکتوبر 1945 کو ہوا. وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کووندنے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں 16سال وکالت کرنے کے بعد سیاست میں قدم رکھاتھا۔کووند سال 1991میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔پارٹی کے ترجمان کا عہدہ بھی انہوں نے سنبھالاہے۔کوود بی جے پی کے دلت مورچہ کے قومی صدر کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں۔


Share: